بیجنگ: چین کے سرکاری میڈیا نے جمعے کو ملک کی بحری طاقت کی مدح سرائی کی جب بحریہ کے جہازوں نے جاپان کے گرد اپنا پہلا چکر مکمل کیا۔
بیجنگ اپنی بحری حدِ ضرب بڑھانے کی کوشش کرتا رہا ہے، اس نے پچھلے برس اپنا پہلا طیارہ بردار جہاز شامل کیا، اور جاپان کے چاروں طرف بحر گردی ایک ایسے وقت علامتی پیغام بھیج رہی ہے جب بیجنگ اور چین مشرقی بحر چین میں متنازع جزائر پر جھگڑے میں الجھے ہوئے ہیں۔
سرکاری اخبار چائنہ ڈیلی کے مطابق، پیپلز لبریشن آرمی اکیڈمی کے ایک سینئر محقق ڈو وینگ لونگ نے کہا، چین نے “جزائر کے تمام تر مضبوط ترین حصوں، جو جاپان کی شمالی نوک سے جنوب میں فلپائن تک پھیلے ہیں اور اسے بحر الکاہل سے الگ کرتے ہیں، کو پار” کر لیا ہے۔
چائنہ ڈیلی کے مطابق، ڈو کے خیالات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب پانچ چینی فوجی بحری جہازوں نے جاپانی بحر الجزائر کے گرد چکر لگایا۔
چین اور اس کے پڑوسیوں کے مابین حالیہ برسوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، جیسا کہ چین نے اپنی بحری طاقت بڑھائی اور اپنے بحری ملکیت کے دعوے جتائے۔