اولیور اسٹون کا ہیروشیما میں پیس میموریل پارک کا دورہ

ہیروشیما؛ امریکی فلمی ہدایتکار اولیور اسٹون نے پیر کو ہیروشیما پیش میموریل میوزیم کا دورہ کیا۔ امیریکن یونیورسٹی میں تاریخ کے پروفیسر پیٹر کوزنِک کے ہمراہ اسٹون نے یادگار کے سامنے ایٹم بم کا شکار بننے والوں کے لیے پھول رکھے۔

اس کے بعد ہدایتکار نے ایٹم بم کے مقبرے کے گرد چکر لگایا، جو 1945 کو ہیروشیما پر ایٹم بم کے حملے کے بعد کی یادگار ہے۔ اسٹون نے کہا ایٹم بم سے متعلق نمائشی اشیاء دیکھنے کے بعد انہیں برا محسوس ہوا، جیسے وہ مردوں کے درمیان چل رہے ہوں۔

اسٹون اور کوزنِک، جو “امریکہ کی ان کہی تاریخ” نامی کتاب کے شریک مصنف ہیں، ہیروشیما میں ایٹمی حملے سے بچنے والوں سے ملاقات کے لیے ہیں جبکہ شہر میں ایٹم اور ہائیڈروجن بم کے خلاف سالانہ عالمی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جو منگل کو دنیا کے پہلے ایٹمی حملے کی 68 ویں برسی کے موقع پر ہو گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.