شیگا میں سیفٹی ڈرل کے دوران 10 تماشائی جل گئے

شیگا: اتوار کو 10 تماشائیوں کو بھاگم بھاگ ہسپتال پہنچایا گیا جب ہیگاشیومی، صوبہ شیگا میں ایک سیفٹی ڈرل میں لینے کے دینے پڑ گئے۔

پولیس کے مطابق، فائر فائٹر قریباً 150 تماشائیوں کے مجمعے کے سامنے بطور تربیت آگ بجھانے کا مظاہرہ کر رہے تھے جب یہ واقعہ رونما ہوا۔ ٹی بی ایس نے خبر دی کہ ایک 50 سالہ فائر فائٹر نے ایک جلتے ہوئے برتن پر الکوحل پھینکا، جس پر الکوحل نے بھی آگ پکڑ لی اور مائع مجمعے پر جا پڑا۔

پولیس نے کہا اس آدمی، 6 اور 8 برس کی دو کم سن لڑکیوں کو اس واقعے میں جلنے سے شدید زخم آئے جبکہ سات دیگر لوگ، جن کی عمریں 7 سے 70 برس کے درمیان تھیں، کو کم شدید زخم آئے۔ ٹی بی ایس نے کہا، زخمی ہونے والے تماشائی برتن سے قریباً تین میٹر کے فاصلے پر کھڑے تھے۔

ایک عینی شاہد نے کہا کہ ایسا ہی ایک واقعہ چند لمحات قبل ڈرل کے لیے ریہرسل کے وقت رونما ہوا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.