ٹوکیو: جاپان نے منگل کو امریکی فوج سے کہا کہ وہ جاپان میں تعینات ایچ ایچ 60 ہیلی کاپٹر یونٹس اس وقت تک نہ اڑائے جب تک وجہ کا پتا نہ لگ جائے کہ جنوبی جزیرے اوکی ناوا پر حادثہ کیوں ہوا تھا، جیسا کہ امریکی فضائیہ نے کہا تھا کہ اس نے باقیات ملنے کے بعد لاپتہ عملے کے رکن کی تلاش ختم کر دی تھی۔
امریکی فضائیہ نے ایک بیان میں کہا، ہیلی کاپٹر کے چار میں سے تین اراکینِ عملہ طیارے میں سے ایجکٹ ہو گئے تھے اور مستحکم حالت میں تھے۔ اس نے کہا حادثے کی جگہ کے نزدیک ملنے والی باقیات کی ابھی شناخت نہیں ہوئی۔
جاپان نے حادثے پر امریکہ کو باضابطہ طور پر شکایت جمع کروائی، جو ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی میرین کارپس کی جانب سے جزیرے پر 12 عدد مزید ایم وی 22 اوسپرے مال بردار طیاروں کی تعیناتی پر سخت مقامی مخالفت پائی جاتی ہے، جہاں امریکی فوج مخالف جذبات بہت پرانے ہیں۔