ٹوکیو: پیر کی رات ایک جنوبی کوریائی مسافر جیٹ طیارہ نی گاتی ہوائی اڈے کی اترنے والی پٹی پر مقررہ نشان سے آگے نکل گیا، تاہم اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
ٹی بی ایس نے منگل کو خبر دی کہ کورین ائیر لائنز کی پرواز نمبر 763 جب رات 8 بجے اتری تو رن وے پر مناسب تیزی سے رک نہ سکی۔ اس نے کہا بوئنگ 737 ایسے رکا کہ اس کا سامنے والا نصف حصہ گھاس بھرے علاقے میں تھا اور کوئی زخمی نہیں ہوا۔ پرواز سئیول کے انچیون بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اڑی تھی۔
ٹی بی ایس کا کہنا ہے منگل کی صبح نی گاتا آنے والی کم از کم 19 پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ تفتیش جاری ہے۔
جنوبی کوریائی ہوائی کمپنی کے حوالے سے یہ اس ماہ ہونے والا دوسرا واقعہ ہے۔ 6 جولائی کو ایشیانا ائیر لائنز کی ایک پرواز سان فرانسسکو پر کریش لینڈ ہوئی تھی، جس سے تین لوگ ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔