میزوہو کی حصص کی واپس خریداری پر غور، منافع برقرار رہا تو ڈیویڈنڈ بڑھ سکتا ہے

ٹوکیو: کیش سے لبالب میزوہو فائنانشل گروپ انکارپوریشن آنے والے مہینوں میں منافع برقرار رہنے کی صورت میں منڈی سے حصص واپس خریدنے یا فی حصص منافع کی ادائیگی میں اضافے پر غور کرے گا؛ یہ بات بینک کے ایک عہدیدار نے جمعے کو بتائی۔

متسوبشی یو ایف جی فائنانشنل کارپوریشن اور سومیموتو متسوئی فائنانشل گروپ، جو نمبر 1 اور نمبر 3 بینک ہیں، نے بھی مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال میں اپنا فی حصص منافع بڑھایا تھا، جب انہوں نے بینک سرمائے کی بیسل تھری عالمی شرائط با آسانی پوری کر دیں۔ اور اگرچہ قرض دینے کا مرکزی کاروبار دھیما ہی ہے، تاہم انہوں نے جاپانی حکومت کے بانڈز کے لین دین سے بڑے منافعے کمائے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.