ٹوکیو: پیر کو ٹوکیو میں ایک آدمی نے نہ صرف ٹوکیو میں ایک ٹرین پر بجلی گرتے دیکھی بلکہ اس ہولناک نظارے کو فلم میں بھی قید کر لیا۔
اوداکیو الیکٹرک ریلوے ٹرین ایزومی تاماگاوا اسٹیشن سے نوبوریتو اسٹیشن جانے کے راستے میں سفر کر رہی تھی۔ جیسے ہی ٹرین نے تاماگاوا دریا پار کرنا شروع کیا، جو ٹوکیو کو صوبہ کاناگاوا سے جدا کرتا ہے تو ٹرین آسمانی بجلی کا براہِ راست نشانہ بنی۔ ٹرین بذاتِ خود دھات کی بنی ہوئی ہے، تاہم اس بات نے بہت زیادہ مدد نہیں کی کہ وہ پانی کی ایک گزرگاہ پر واقع دھاتی ریلوے پُل پر تھی۔
ٹرین شام 7 بجے کے قریب نشانہ بنی۔ اگلی مرتبہ ایک اور ٹرین نے پُل نے بحفاظت پار کر لیا جیسا کہ ویڈیو میں بجلی حرکت کرتی ہوئی نظر آتی ہے۔ تاہم ایک اور ٹرین پہنچتی ہے اور اس پر براہِ راست نشانہ لگتا ہے۔ مسافروں کی اطلاعات کے مطابق، ٹرین میں بجلی بند ہو گئی اور ڈبوں کے اندرونی حصوں میں اندھیرا ہو گیا۔ اسی دن اوداکیو الیکٹرک ریلوے کمپنی نے آسمانی بجلی کی وجہ سے کئی ٹرینوں کی خدمات معطل کیں۔