اوآہو میں اسنارکلنگ غوطہ خوری کرتے زخمی ہونے والا جاپانی چل بسا

ہونولولو: حکام نے ایک آدمی کی شناخت جاری کی ہے جو ونڈورڈ اوآہو میں اسنارکلنگ غوطہ خوری کرتے ہوئے زخمی ہونے کے بعد ہلاک ہو گیا۔

کھون ٹی وی کے مطابق، ہونولولو میڈیکل ایگزامینر آفس نے منگل کو کہا کہ 73 سالہ کازوؤ تاکینو، سکنہ اوساکا جاپان قریباً ڈوب جانے کے بعد ہلاک ہو گیا۔

ہونولولو کے ہنگامی خدمات کے محکمے کا کہنا ہے کہ تاکینو پیر کو دوپہر 2 بجے کےقریب ہیئا کےآ پئیر کے نزدیک اسنارکلنگ غوطہ خوری کر رہا تھا، جب وہ شدید زخمی ہو گیا۔

ہنگامی خدمات کے کارکنوں کا کہنا ہے اسے ساحل پر لا کر مصنوعی تنفس دیا گیا اور ہسپتال لے جایا گیا۔

میڈیکل ایگزامینر نے مرنے کی باضابطہ وجہ جاری نہیں کی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.