چیبا: صوبہ چیبا میں پولیس نے ایک بچی کو حراست میں لیا ہے جس نے مبینہ طور پر والدین کی غفلت کے بعد اپنا مکان جلا ڈالا۔
پولیس کے مطابق، فائر فائٹروں کو پیر کی صبح 10 بجے کے قریب آبیکو میں 12 سالہ لڑکی کے گھر کال کی گئی۔ ٹی بی ایس نے خبر دی کہ تفتیش کاروں نے عمارت کو پیوندِ زمین کر دینے والی آگ کی وجہ تلاش کرتے ہوئے پتا لگایا کہ لڑکی نے اپنے والدین کی خواب گاہ کو جانے والے سلائیڈنگ سکرین دروازے کو آگ لگانے کے لیے لائٹر کا استعمال کیا تھا۔
لڑکی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا جہاں اس نے دیکھ بھال کے کارکنوں کو بتایا، “گرمی تھی اور مجھے غصہ تھا۔ مجھے اپنی ماں کے ساتھ رہنے سے نفرت ہے۔”
ٹی بی ایس نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ 44 سالہ ماں کی سب سے بڑی 27 سالہ بیٹی نے پچھلے برس اکتوبر میں حکام سے رابطہ کر کے اطلاع دی تھی کہ ماں نے لڑکی کے لیے کھانا بنانا ترک کر دیا ہے اور والدین کی تمام ذمہ داریوں سے غفلت برتی۔ اطلاع کے مطابق لڑکی کو کال کے بعد عارضی طور پر حفاظتی تحویل میں لیا گیا، لیکن پھر اپنے والدین کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی گئی۔
آتش زنی کے وقت لڑکی کے والدین گھر پر نہیں تھے۔