ماکی ہوریکیتا نئے ڈرامے میں پائلٹ کا کردار ادا کرے گی

ٹوکیو: 24 سالہ اداکارہ ماکی ہوریکیتا فوجی ٹی وی کے نئے ڈرامے “مس پائلٹ” میں مرکزی کردار ادا کرے گی، جو اکتوبر سے ہر منگل کو نو بجے کے پرائم ٹائم پر نشر ہوا کرے گا۔

زنانہ پائلٹ اب بھی جاپان میں خال خال ہی ہیں (اے این اے کے 2500 پائلٹوں میں سے صرف 20 خواتین ہیں)۔ ہوریکیتا نے کہا، “مس پائلٹ” اس جد و جہد کی عکاسی کرتا ہے جس کا سامنا زنانہ پائلٹ روزانہ کرتی ہیں۔

“مس پائلٹ” پچھلے برس این ایچ کے کی ٹی وی سیریز “اُمے چان سنسئے” –جس کے لیے ناظرین کی اوسط درجہ بندی 20.7 فیصد تھی– میں مرکزی کردار ادا کرنے کے بعد ہوریکیتا کا دوسرا مرکزی کردار والا ڈرامہ ہو گا۔ یہ 9 برسوں میں پہلی مرتبہ ہوا تھا کہ صبح کے کسی ٹی وی ڈرامے کی اوسط درجہ بندی 20 فیصد سے زیادہ ہوئی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.