اے این اے کے ڈریم لائنر میں وائرنگ کا نیا نقص

ٹوکیو: آل نیپون ائیر ویز نے بدھ کہا کہ اس نے اپنے تین بوئنگ ڈریم لائنر طیاروں کے آگ بجھانے والے نظام میں ناقص وائرنگ دریافت کی ہے، جس سے حریف جاپان ائیر لائنز (جے اے ایل) کو بھی اپنی ہیلنسکی جانے والی پرواز منسوخ کرنا پڑی۔

دونوں جاپانی ہوائی کمپنیاں مسائل زدہ ڈریم لائنر کے بڑے گاہکوں میں سے ہیں۔

اے این اے نے کہا اس نے فرینکفرٹ جانے والی پرواز سے قبل ٹوکیو کے ہانیدا ہوائی اڈے پر اس طیارے میں ناقص تار دریافت کی۔ اس وائرنگ کو پھر ٹھیک کر دیا گیا اور طیارہ جرمنی کے لیے روانہ ہو گیا۔

اے این اے کے ترجمان نے اضافہ کیا، دو دیگر طیاروں کو بھی ناقص وائرنگ سے متاثرہ پایا گیا تھا۔ ہوائی کمپنی کے پاس زیرِ خدمت 20 ڈریم لائنر طیارے ہیں۔

اے این اے نے کہا، ناقص وائرنگ کی وجہ سے انجن کا آگ بجھانے والا نظام بدعملی کا شکار ہو سکتا تھا۔

جولائی میں بھی لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر ایتھوپین ائیر لائنز کے ایک خالی (ڈریم لائنر) طیارے پر آگ لگ گئی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.