فورمین، موتیگی کا اس برس ٹی پی پی مذاکرات کے اختتام کے لیے کام کرنے پر اتفاق

ٹوکیو: دورے پر آئے ہوئے امریکی تجارتی نمائندے مائیکل فورمین اور جاپانی وزیر معیشت، تجارت، اور صنعت توشی میتسو موتیگی نے اتوار کو اتفاق کیا کہ ٹرانس پیسفک پارٹنرشپ (ٹی پی پی) آزاد تجارتی مذاکرات میں تیزی پیدا کرنے کے لیے کام کیا جائے تاکہ اس برس کے اواخر تک ایک معاہدے کا مقصد پورا ہو سکے۔

جاپان نے امریکہ اور 10 دیگر ایشیا پیسفک ممالک کے ہمراہ ایک نیا بڑا تجارتی بلاک قائم کرنے کے لیے مذاکرات میں پچھلے ماہ باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کی تھی، جب مذاکرات کا 18 واں دور منعقد ہوا۔

موتیگی اور فورمین جمعرات کو برونائی میں ٹی پی پی پر وزارتی سطح کے مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

فورمین نے جاپان پہنچنے سے قبل رپورٹروں کو بتایا، گاڑیاں جاپان اور امریکہ کے مابین تعلقات میں خاردار ترین معاملہ بنی ہوئی ہیں۔

امریکی طرف چاہتی ہے کہ جاپان تمام نان ٹیرف رکاوٹیں ہٹا دے جو امریکی گاڑیوں کو باہر رکھ رہی ہیں، جن میں امتیازی ٹیکس، درآمدات کے لیے گاڑیوں کے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا مشکل طریقہ کار اور سیفٹی و آلودگی کے پیچیدہ معیارات شامل ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.