ٹوکیو: امریکی تجارتی نمائندے مائیکل فورمین نے پیر کو جاپان پر زور دیا کہ وہ امریکی کاروں اور انشورنس کمپنیوں کے لیے اپنی منڈی کھولے، جو وسیع تر علاقائی آزاد تجارتی معاہدے کے لیے راستہ ہموار کرے گا۔
فورمین نے رپورٹروں کو بتایا کہ جاپان کے ساتھ ایسے تاریخی پریشان کن نقاط سے نمٹنے کے لیے جاری مذاکرات زیادہ بڑے اور متوازی پیسفک آزاد تجارتی مذاکرات سے بندھے ہوئے ہیں۔
جاپانی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ وزیرِ خارجہ فومیو کیشیدا اور فورمین نے اقتصادی بڑھوتری اور استحکام کے لیے پیسفک تجارتی معاہدے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔
فورمین نے کہا کہ مذاکرات کا مقصد اس برس کے اواخر تک ایک جامع علاقائی تجارتی معاہدے کو عملی شکل دینا ہے۔
جب جاپانی ذرائع ابلاغ کی خبروں، کہ ٹوکیو اپنے 85 فیصد ٹیرف ہٹانے پر رضامند ہو سکتا ہے، کے بارے پوچھا گیا تو فورمین نے اسے “ایک اچھا ابتدائی اقدام” قرار دیا۔