ٹوکیو: ایک خبر کے مطابق، جاپان کے ایٹمی نگران ادارے اور ایٹمی بجلی گھر کے آپریٹر نے پیر کو کہا کہ تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے پانی ذخیرہ کرنے کے ٹینکوں کے نزدیک انتہائی شدید تابکاری والے جوہڑ پائے گئے ہیں۔
کیودو نیوز ایجنسی نے ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، تابکاری کا درجہ، جو زہریلے پانی سے قریباً 50 سینٹی میٹر کی اونچائی سے ناپا گیا، 100 ملی سیورٹس فی گھنٹہ کے قریب تھا۔
خیال ہے کہ قریباً 120 لیٹر پانی ایک پانی ذخیرہ کرنے والے ٹینک سے خارج ہوا۔
خبر کے مطابق، پانی کا رساؤ روکنے کے لیے ٹینکوں کے گرد ایک پست رکاوٹ موجود تھی، تاہم نکاسی کے والو کھلے چھوڑ دئیے گئے تھے، جس کی وجہ سے پانی باہر خارج ہو گیا۔