جاپان نے دو برس میں پہلی مرتبہ فوکوشیما رساؤ پر خطرے کا درجہ بلند ترین پر کر دیا

ٹوکیو: جاپانی حکومت نے دو برس قبل سونامی سے پیدا شدہ ایٹمی بحران کے بعد سے پہلی مرتبہ تباہ حال فوکوشیما ایٹمی پلانٹ پر اپنا انتباہی درجہ خطرے کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا، اور کہا کہ ٹینک، جس میں سے 300 ٹن تابکار پانی رسا، کو سیل کرنے کے لیے “ضائع کرنے کو کوئی وقت نہیں ہے”۔

ایٹمی نگرانوں نے کہا کہ یہ رساؤ اقوام متحدہ کے تابکاری سے متعلق حادثات ماپنے والے سات درجوں پر مشتمل “بین الاقوامی ایٹمی واقعات کے پیمانے” پر تیسرے درجے کے “سنگین واقعے” کی نمائندگی کرتا ہے۔

ٹیپکو کے ایک ترجمان نے کہا، “ہم رسنے والے پانی سے آلودہ مٹی کو ہٹا رہے ہیں، جبکہ متاثرہ ٹینک سے باقی ماندہ پانی نکال رہے ہیں،” جبکہ مزید اضافہ کیا کہ پلانٹ کے باہر تابکاری کے درجات میں کوئی غیر معمولی تبدیلی نہیں آئی۔

اس نے کہا، “تابکار پانی سے نمٹنا ہماری اولین ترجیح ہے”۔

اس (کمپنی) کا سنگین ترین مسئلہ پانی کی اس بہت بڑی مقدار سے نمٹنا ہے جو ری ایکٹروں کو ٹھنڈا کرنے کے لیے پمپ کرنے کے نتیجے میں پیدا ہوتا ہے، جسے عجلت میں تعمیر کیے گئے ٹینکوں میں ذخیرہ کیا جاتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.