کولون، جرمنی: سونی کے ایس سی ای کمپیوٹر انٹرٹینمٹ ڈویژن کے سربراہ نے منگل کو کہا، سونی کے پاس اپنے نئے پلے اسٹیشن 4 کے لیے پوری دنیا سے 1 ملین سے زیادہ پیشگی آرڈر موجود ہیں۔
ایس سی ای کے چیف ایگزیکٹو اینڈریو ہاؤس نے مزید کہا کہ کنسول شمالی امریکہ میں 15 نومبر سے دستیاب ہو گا اور یورپ میں 29 نومبر کو اسٹورز پر پہنچے گا۔
انہوں نے اضافہ کیا کہ چھٹیوں کے سیزن میں کنسول پوری دنیا کے 32 ممالک میں دستیاب ہو گا۔
مائیکروسافٹ کارپوریشن نے کہا ہے کہ وہ اپنے تازہ ترین کنسول کو نومبر میں کسی وقت فروخت کے لیے پیش کرے گا، جس سے سال کے آخر کے چھٹیوں اور تحائف دینے کے سیزن میں مسابقت شدید ہو رہی ہے۔
سونی نے سات برسوں میں اپنے پہلے نئے کنسول پلے اسٹیشن 4 کی قیمت مائیکروسافٹ کے نئے ایکس باکس ون کے 399 ڈالر کے مقابلے میں 100 ڈالر کم رکھی ہے۔
سونی نے کہا وہ اپنے پلے اسٹیشن 3 اور پلے اسٹیشن ویٹا کی ریٹیل قیمتیں امریکہ میں کم کر کے 199 ڈالر اور یورپ میں کم کر کے 199 یورو (270 ڈالر) کر دے گا۔