ٹوکیو: کینٹکی فرائی چکن جاپان، جو پیزا ہٹ چین کی مالک ہے، نے ایک واقعے پر معذرت کی ہے جب پیزا ہٹ کے ایک ملازم کی چہرے کو پیڑے سے ڈھانپے ایک تصویر سے ٹوئٹر پر کافی لے دے ہوئی۔
سانکےئی شمبن نے بدھ کو خبر دی کہ کے ایف سی جاپان کے مطابق، یہ تصویر ٹوکیو کے سوگینامی وارڈ میں پیزا ہٹ کے تاکائیدو آؤٹ لیٹ پر 9 مئی کو لی گئی تھی۔ اس کے بعد اس ملازم نے خود ہی تصویر 18 اگست کو ٹوئٹر پر اس تبصرے کے ساتھ اپلوڈ کر دی، “آپ پیزا میں سے سانس نہیں لے سکتے”۔
کے ایف سی نے کہا تصویر اس وقت لی گئی تھی جب اسٹور اس روز کے لیے بند ہو چکا تھا اور وہ پیڑا، جو اپنی مقررہ مدت پوری کر چکا تھا، کسٹمرز کو فراہم کیے گئے پیزوں میں استعمال نہیں کیا گیا۔
سانکےئی کے مطابق، میڈیا کو ایک بیان میں کے ایف سی نے ملازم کے “بچگانہ برتاؤ” پر معذرت طلب کی اور کہا کہ وہ گاہکوں کا اعتماد دوبارہ حاصل کرنے کے لیے اپنے عملے کو زیادہ سختی سے تربیت دے گا۔