سیندائی: ولی عہد شہزادہ ناروہیتو اور شہزادی ماساکو نے منگل کو صوبہ میاگی میں سونامی زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔ یہ پہلا موقع تھا کہ اگست 2011 کے بعد انہوں نے علاقے کا دورہ کیا۔
شاہی جوڑا جب بذریعہ ٹرین جے آر سیندائی اسٹیشن پر پہنچا تو گرم جوشی سے اس کا استقبال کیا گیا۔ ٹی وی آساہی کے مطابق، سہ پہر میں وہ شیچی گاہاما میں عارضی رہائشگاہوں میں رہنے والے بے گھر لوگوں کے ہاں گئے۔
اس کے بعد شاہی جوڑے نے میسو (سویا بین کے آمیزے والی جاپانی مصنوعہ) کی تیاری کا مشاہدہ کرنے کے لیے سیندائی میں اوکادا پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے پراسیسنگ پلانٹ کا دورہ کیا اور کارکنوں کی خیر خیریت دریافت کی۔ یہ میسو ساز ادارہ سونامی سے بری طرح متاثر ہوا تھا۔