اُتادا کا والدہ کی بظاہر خودکشی کے بعد پہلی مرتبہ اظہارِ خیال

ٹوکیو: مغنیہ ہیکارو اُتادا نے پچھلے ہفتے اپنی والدہ کی بظاہر خودکشی کے بعد  پیر کو پہلی مرتبہ اظہارِ خیال کیا۔

اپنی آفیشل ویب سائٹ پر شائع کردہ ایک بیان میں 30 سالہ اُتادا نے کہا: “میں اپنی ماں کی بیٹی ہونے پر فخر محسوس کرتی ہوں۔ میرے پاس ان کے لیے احسان مندی کے سوا کچھ نہیں۔”

اُتادا کی والدہ کئیکو فُوجی، جو نامور سابقہ گلوکارہ تھیں، نے پچھلی جمعرات کو ٹوکیو میں بظاہر اپنے 13 منزل کے اپارٹمنٹ سے کود کر خودکشی کر لی تھی۔ پولیس نے کہا کہ ان کے سلیپر بالکونی میں جنگلے کے نزدیک پائے گئے، تاہم خودکشی والا کوئی رقعہ دستیاب نہیں ہوا۔

اُتادا نے کہا ان کی والدہ کئی برسوں سے ذہنی بیماری کا شکار تھیں۔ اُتادا نے کہا، “میں احساسِ ندامت کا شکار ہوں”۔

اُتادا نے اپنی والدہ کو “بچے کی طرح ہیجان انگیز معصوم دلفریبی” خاتون قرار دیا “جو ہر ایک کی توجہ کھینچ لیتی”۔

اگرچہ فُوجی کو اپنی زندگی میں بہت سے سیاہ ادوار کا سامنا کرنا پڑا، تاہم اُتادا نے کہا انہیں بس اپنی والدہ کا ہنسنا یاد ہے۔

اُتادا کے خیالات نے بڑے پیمانے پر عوامی توجہ حاصل کی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.