ٹوکیو: جاپان نے منگل کو اپنے ایک نئے راکٹ — جس کے بارے میں اسے امید ہے کہ ایک نیا باب ہو گا اور مصنوعی سیاروں کو خلا میں پہنچانے کا زیادہ کارگر ذریعہ ثابت ہو گا– کا لانچ ملتوی کر دیا اور کہا کہ اسے ایک مسئلہ درپیش ہوا جس کی بنا پر اُلٹی گنتی راکٹ کو آگ لگنے سے قبل 19 پر آ کر رک گئی۔
جاپان کی خلائی کھوج کی ایجنسی کے ایک اہلکار یوکو ہوشیکاوا نے کہا تین مراحل پر مشتل ایپسی لون راکٹ کی خودکار اُلٹی گنتی اس وقت رک گئی جب راکٹ کے انداز میں ایک بے قاعدگی کا سراغ لگا۔ اُچینوؤرا اسپیس سنٹر، کاگوشیما میں راکٹ لانچ ملتوی ہونے کے بارے میں مزید کوئی معلومات دستیاب نہیں ہو سکیں۔
جاپان کے خلائی پالیسی کے وزیر اچیتا یاماموتو نے کہا منگل کے لانچ کی منسوخی بدقسمتی تھی تاہم اس سے ایپسی لون راکٹ کو جاپان کے خلائی کاروبار کا مرکزی حصہ بنانے کی جاپانی پالیسی تبدیل نہیں ہو گی۔
ایپسی لون راکٹ، جو ٹھوس ایندھن کی طاقت سے چلتا ہے، کا مقصد جاپان کے سر انجام دئیے جا سکنے والے خلائی مشنوں کی صف بندی میں اضافہ کرنا اور لانچ کے عمل کو ایک دھارے میں لا کر خلا میں جانے کی رکاوٹیں کم کرنا ہے۔ “ہم راکٹ لانچ کرنے کے عمل کو بہت سادہ اور عام سا واقعہ بنانے کوشش کر رہے ہیں۔”
1 comment for “جاپان نے آخری منٹ پر سیٹلائٹ راکٹ لانچ ملتوی کر دیا”