ٹوکیو: جاپان پوسٹ اکتوبر سے پورے ملک میں ڈاکخانوں کے قریب رہنے والے بوڑھے افراد کے لیے معاونتی خدمات متعارف کروانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
سانکےئی شمبن نے منگل کو کہا، یہ کمپنی، جو پہلے جاپانی حکومت کی ملکیت تھی اور اب ڈاک اور سامان پہنچانے والی کمپنی ہے، نے اعلان کیا کہ وہ ہوکائیدو، میاگی، یاماناشی، اشی کاوا، اوکایاما اور ناگاساکی میں آزمائشی بنیادوں پر نئی خدمات متعارف کروائے گی، جنہیں اپریل 2015 تک بالآخر پورے ملک میں پھیلا دیا جائے گا۔
جاپان پوسٹ نے کہا ڈاک کے کارندے خدمات کے بوڑھے وصول کاروں کے گھروں میں جائیں گے اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کریں گے۔ ڈاکخانے کا عملہ بوڑھے وصول کاروں کی صحت اور عافیت کی نگرانی کرے گا۔
سانکےئی نے خبر دی، کمپنی نے یہ اعلان بھی کیا کہ وہ ایک خدمت پیش کرے گی جس کے ذریعے اگر وصول کار اپنے خاندان کے قریب رہ نہیں رہا یا رہی تو اس کے رشتے داروں کو تحریری اطلاعات بھیجی جا سکیں گی۔