اوساکا کے اپارٹمنٹ میں 4 ماہ کا بچہ مردہ پایا گیا

اوساکا: پولیس نے منگل کو کہا وہ ایک 4 ماہ کے بچے کی موت کی تحقیقات کر رہے ہیں، جس کی لاش اوساکا کے ایک اپارٹمنٹ میں پائی گئی، اور جسے قتل سمجھا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق، ریکو کیشیموتو کی لاش اس کی 37 سالہ ماں نے پچھلے ہفتے کو رات 11 بجے کے قریب دریافت کی تھی۔ فُوجی ٹی وی کے مطابق، ماں نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنے بچوں –ریکو اور اس کی 4 سالہ بہن– کو پلنگ پر لٹایا اور پھر دروازہ مقفل کر کے قریباً 30 منٹ کے لیے باہر چلی گئی۔

پولیس نے کہا پیر کو پوسٹ مارٹم سے پتا چلا کہ شیر خوار بچے کی کھوپڑی شکستہ ہو چکی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.