یاماگاتا میں بلیئنگ کا نشانہ بننے والے نو عمر لڑکے نے اسکول کی کھڑکی سے چھلانگ لگا دی

یاماگاتا: ایک تفتیش سے پتا چلا ہے کہ اسکول کی کھڑکی سے چھلانگ لگا کر زخمی ہونے والا ایک طالبعلم شاید بلیئنگ کا شکار بنا تھا۔

ٹی بی ایس نے بدھ کو خبر دی کہ ساکاتا، صوبہ یاماگاتا میں اسکول حکام کے مطابق، 24 اگست کو ایک سرکاری اسکول کی چوتھی منزل کی کھڑی سے جب ایک 16 سالہ لڑکے نے چھلانگ لگائی تو عملے اور منتخب طلباء کو ایک سوالنامہ تقسیم کرنے کے بعد یہ معلومات سامنے آئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نو عمر گرنے کے بعد بے ہوش ہو گیا تھا، تاہم بعد میں ہوش میں آ گیا۔

اسکول کے پرنسپل نے میڈیا کو ایک بیان میں کہا: “سوالنامے کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ دوسری وجوہات کے علاوہ بلیئنگ بھی ایک وجہ ہو سکتی ہے”۔ ٹی بی ایس کے مطابق، انہوں نے کہا کہ مذکورہ لڑکا تمسخر کا شکار بنتا تھا اور “کشتی کے داؤ پیچ والی کھیل لڑائی” کا تختہ مشق بنتا تھا۔

اسکول نے مسئلے کی شدت کا اندازہ لگانے کے لیے تمام طلباء سے ایک مرتبہ پھر سروے کرنے کے ارادوں کا اعلان کیا ہے۔ اس کا ارادہ ہے کہ ستمبر کے وسط میں سروے کے نتائج کو عوامی طور پر جاری کر دے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.