پولیس کی گشتی کار پر چڑھ کر بنائی تصاویر ٹوئٹر پر شائع کرنے پر 2 نوجوان زیرِ حراست

کوشیرو: کوشیرو، صوبہ ہوکائیدو میں دو نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا ہے جنہوں نے ایک پولیس کوبن کے باہر کھڑی گشتی گاڑی کی چھت پر چڑھ کر اپنی تصاویر بنائی تھیں۔

پولیس کے مطابق 19 سالہ لڑکے اتوار کو 10:30 شام کے قریب پولیس کار کی چھت پر چڑھے، امن کا نشان (وی) بنا کر اور اپنی زبانیں باہر نکال کر تصویروں کے لیے پوز بنائے۔ ٹی بی ایس نے کہا، اگرچہ پولیس چوکی میں اس وقت پانچ افسر موجود تھے، ان میں سے کسی نے اس بات کا نوٹس نہ لیا۔

ایک عام شخص نے بعد میں ٹوئٹر پر اس تصویر کو دیکھا اور پولیس کو اس کی اطلاع دی، جس پر ان نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران مشتبہ لڑکوں نے کہا کہ وہ حد سے زیادہ پرجوش ہو گئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کار کے بونٹ پر کچھ کھرونچے پائے گئے تھے، جس کا نتیجہ املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام کی صورت میں نکلا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.