ٹوکیو: جاپان کے ایٹمی نگران ادارے نے بدھ کو اپنے ایک سونامی سے تباہ حال ایٹمی پلانٹ پر ایک ٹینک سے تابکاری سے آلودہ پانی رسنے کی درجہ بندی کو عالمی پیمانے پر بڑھا کر “سنگین واقعہ” پر کر دیا، اور مسئلے کو قبل ازیں پکڑنے میں ناکامی پر پلانٹ آپریٹر کی سخت سرزنش کی۔
ٹوکیو الیکٹرک پاور کو پر ایٹمی نگران ادارے کی تازہ ترین تنقید ایسے وقت آئی ہے جب ایک دن قبل فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے آپریٹر نے تسلیم کیا تھا کہ 300 ٹن پانی کا رساؤ شاید 19 اگست کی دریافت سے اڑھائی ماہ قبل شروع ہوا تھا۔
بدھ کو نگران ادارے کے اہلکاروں نے کہا، ٹیپکو نے رساؤ سے چشم پوشی کا خدشہ کم کرنے کے لیے اپنے گشتی طریقہ کار میں بہتری کے لیے اس کی ہدایات کو بار بار نظر انداز کیا۔
ٹیپکو نے تابکار پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے سینکڑوں ٹینک تعمیر کیے ہیں، جس سے کچھ پانی نے پلانٹ تک اپنا راستہ بنا لیا، تاہم سینکڑوں ٹن دوسرے پانی کے بارے خیال ہے کہ وہ ہر روز سمندر میں داخل ہو رہا ہے۔