یوکرین، جاپان خلا سے چرنوبل اور فوکوشیما کی نگرانی کریں گے

کئیف: یوکرائن اور جاپان نے ایک مشترکہ مصنوعی سیارے کا منصوبہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے جو چرنوبل اور فوکوشیما کے تباہ حال ایٹمی بجلی گھروں کی حالت کی نگرانی کرے گا، جو دنیا کے عظیم ترین ایٹمی حادثات کی جگہیں ہیں۔

جاپان کے وزیرِ خارجہ فومیو کیشیدا نے اپنے یوکرینی ہم منصب لئیونِڈ کوزہارا سے بات چیت کے بعد صحافیوں کو بتایا، “ہم نے چرنوبل اور فوکوشیما کے اطراف میں واقع علاقوں کی نگرانی کے لیے خلائی شعبے میں تعاون پر اتفاق کیا ہے”۔

جاپانی وزارتِ خارجہ کے مطابق، یہ ٹوکیو یونیورسٹی اور یوکرائن کی سرکاری خلائی ایجنسی کا ایک مشترکہ منصوبہ ہو گا جس کے تحت یوکرینی مال بردار راکٹوں کے ذریعے جاپان ساختہ مصنوعی سیارے چھوڑے جائیں گے۔

مارچ 2011 میں ایک زلزلے اور سونامی نے جاپان کے شمال مشرق میں فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر پر پگھلاؤ پیدا کر دئیے تھے۔

یوکرینی ترجمے کے مطابق، جاپانی وزیر نے صحافیوں کو بتایا، “کل چرنوبل کے ایٹمی بجلی گھر پر میں اس حقیقت سے متاثر ہوا کہ حادثے کے 27 برس بعد بھی یوکرائن اس آفت کے مضمرات سے نپٹنے کے لیے جد و جہد کرنے میں مصروف ہے”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.