مئے میں پائی گئی لاش گمشدہ اسکول کی طالبہ کی ہے

مئے: آساہی، صوبہ مئے میں پولیس نے جمعہ کو کہا کہ جمعرات کو پائی جانی والی ایک لاش کو 15 سالہ جونیئر ہائی اسکول کی طالبہ کے طور پر شناخت کر لیا گیا ہے جو 25 اگست سے لاپتہ تھی۔

پولیس کے مطابق، ہیرومی تیراوا کی برہنہ لاش جمعرات کو دوپہر 2:30 کے قریب بے آباد پڑی زمین کے ایک قطعے پر ایک افسر کے ہاتھوں دریافت ہوئی۔ پولیس نے کہا مرنے کی وجہ دم گھٹنا تھی۔ پولیس نے کہا، اس کے کپڑے، بیگ اور سیل فون قریب ہی پڑے پائے گئے تاہم اس کے روپے اٹھا لیے گئے تھے۔

فُوجی ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ تیراوا کو آخری مرتبہ 25 اگست کو رات 10:30 کے قریب یوکّائچی میں ایک سپر مارکیٹ کے نزدیک دوست سے باتیں کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اس کے سیل فون سے اس کی بہن کے ای میل پتے پر ایک ای میل بھیجی گئی تھی، جس میں کہا گیا “میں گھر آ رہی ہوں”۔ قریباً 11 بجے رات اس کی بہن نے اُس کے سیل فون پر کال کرنے کی کوشش کی، لیکن کسی نے جواب نہ دیا۔ 27 اگست کو گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی گئی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.