43 صوبوں میں 1.33 ملین افراد نے آفت سے بچاؤ کی مشقوں میں حصہ لیا

ٹوکیو: اتوار کو 1.33 ملین افراد نے  آفات سے بچاؤ کی قومی مشق میں حصہ لیا جیسا کہ ملک 2011 کے شدید زلزلے و سونامی کے بعد ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاری جانچ رہا ہے۔

حکومت نے کہا، یہ مشق 43 صوبوں میں سر انجام دی گئی۔

1923 کے عظیم کانتو زلزلے، جس میں ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے، کی برسی کے موقع پر بطور یادگار منعقد ہونے والا آفات سے بچاؤ کا قومی دن 1960 سے ہر سال یکم ستمبر کو منعقد کیا جاتا ہے۔

اس برس حکومت نے وسطی اور مغربی جاپان میں طاقتور زلزلے کی سیمولیشن کے جواب میں اپنے ردعمل کی مشق کی، ایک ایسی بڑی قدرتی آفت جو محققین کے مطابق 30 برس یا زیادہ کے عرصے میں رونما ہو سکتی ہے۔

جی جی پریس کے مطابق، مرکزی شیزوؤکا صوبے میں لوگوں نے ایک مشق میں حصہ لیا، جو اس ممکنہ صورتحال پر مبنی تھی کہ فعال آتش فشاں ماؤنٹ فوجی ایک بڑے زلزلے کے بعد پھٹ پڑا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.