15 سالہ لڑکی کی 4 ملین ڈالر کے شناختی فراڈ کی کوشش

ٹوکیو: پولیس نے ہفتے کو کہا کہ ٹوکیو کے آداچی وارڈ سے ایک 15 سالہ اسکول کی طالبہ کو حراست میں لیا گیا ہے جب اس نے مبینہ طور پر خود کو ایک عورت کا پیسے کا ضرورتمند بیٹا ظاہر کر کے شناختی فراڈ کی کوشش کی۔

فُوجی ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے کہا، جونیئر ہائی اسکول کی طالبہ نے ایناگی سے ایک 55 سالہ عورت کو فون کیا اور اس کا بیٹا ہونے کی اداکاری کی۔ لڑکی نے بتایا کہ اس نے عورت کے بیٹے کے مالک کے پیسوں والا ایک لفافہ گنوا دیا ہے اور درخواست کی کہ ایک ماتحت کو 4 ملین ین نقدی پکڑا دی جائے جو اس سے لینے آئے گا۔

پولیس کو اس حوالگی کی خبر دی گئی اور جب لڑکی ایک سوٹ اور ٹائی پہنے، بال پیچھے کو کیے اور خود کو کمپنی کا ملازم ظاہر کرتے ہوئے طے شدہ مقام پر پہنچی تو اسے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تفتیش کر رہے ہیں کہ نابالغ لڑکی اکیلی کام کر رہی تھی، یا کوئی اور شریکِ جرم سازشی اس کی کم عمری کے وجہ سے اسے استعمال کر رہا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.