ٹورنیڈو مشرقی جاپان کو چیرتا ہوا گزر گیا، درجنوں زخمی

کوشیگایا: پیر کی صبح جب ایک ٹورنیڈو مشرقی جاپان کے حصوں کو چیرتا ہوا گزرا تو کئی درجن لوگ زخمی ہو گئے، چھتیں اُڑ گئیں اور عمارتیں جڑوں سے اکھڑ گئیں۔

سرکاری نشر کار این ایچ کے کی دکھائی گئی فوٹیج میں کئی تباہ شدہ گھر، اوندھی ہوئی کاریں، ٹوٹی ہوئی کھڑکیوں والے اسکول اور ٹوکیو کے شمال میں کوشیگایا میں ایک گودام نظر آیا جو اپنی بنیادوں سے اوپر اٹھا ہوا تھا اور دوسری عمارات میں گھسا ہوا تھا۔

شہر میں اے ایف پی کے ایک صحافی نے دیکھا گلیوں میں ٹائلیں بکھری ہوئی تھیں، جبکہ مقامی رہائشی باہر سے اپنے گھروں کی جانچ پڑتال کر رہے تھے اور ہنگامی خدمات کی گاڑیاں موقع پر موجود تھیں۔

رہائشیوں کو گرنے کے ڈر کی وجہ سے دوبارہ مکانات میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

کوشیگایا سٹی ہال نے کہا کہ صرف شہر میں ہی 29 لوگ زخمی ہوئے، جن میں سے تین شدید زخمی تھے۔

علاقے کو بجلی فراہم کرنے والی ٹوکیو الیکٹرک پاور کو کے مطابق، غالباً بجلی گرنے کی وجہ سے علاقے کے قریباً 33,000 گھروں، زیادہ تر صوبہ سائیاتاما، کو بجلی کی فراہمی منقطع تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.