ٹوکیو: جاپان کے ایٹمی نگران ادارے کے سربراہ نے پیر کو کہا کہ تاراج شدہ فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر سے آلودہ پانی کو بالآخر سمندر میں خارج کرنا پڑے گا، اور خبردار کیا کہ پلانٹ اب بھی بہت سے خطرات کی وجہ سے نازک حالات کا شکار ہے۔
قومی ایٹمی نگران اتھارٹی کے سربراہ شونیچی تاناکا نے کہا آپریٹر ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) پلانٹ پر ٹھنڈا کرنے والے پانی کی بڑی بڑی مقداریں لا محدود مدت کے لیے ذخیرہ نہیں رکھ سکتا۔
ہمسایہ ممالک اور مقامی ماہی گیروں نے پلانٹ سے مشکوک اخراجات پر فکرمندی کا اظہار کیا ہے، جہاں خیال کیا جاتا ہے کہ آلودہ پانی پہلے ہی سمندر میں خارج ہو چکا ہے۔
آلودہ پانی کے حوالے سے فرم کے “غفلت آمیز انتظام” کی مذمت کرتے ہوئے تاناکا نے کہا، “ہمیں انہیں بہت سخت ہدایات دینے کی ضرورت ہے”۔