ٹوکیو: راکوتِن نے پیر کو اعلان کیا کہ اس نے عالمی ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ویکی کو خریدنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ خریداری راکوتِن کے لیے آگے کی جانب ایک غیر معمولی قدم کا اظہار کرتی ہے جیسا کہ وہ اپنے ڈیجیٹل مواد کی پیشکشوں میں اضافہ کر رہا ہے اور نئی منڈیوں میں اپنا انٹرنیٹ خدمات کا نظام جاری کر رہا ہے۔
ویکی ٹی وی اور ویڈیو کی ایک عالمی ویب سائٹ ہے جو پرائم ٹائم ٹی وی شوز، فلمیں، موسیقی کی ویڈیوز اور دوسرا اعلی ویڈیو مواد نئے ناظرین تک لے کر آتی ہے اور مواد مہیا کاروں کے لیے بالکل نئی منڈیاں کھولتی ہے۔
راکوتِن کے چئیرمین اور سی ای او ہیروشی میکیتانی نے کہا، “اپنے قیام سے ہی راکوتِن کی توجہ بھی عظیم خدمات، مواد اور اچھی بین الاقوامی برادری کے اجراء پر رہی ہے۔ ویکی راکوتن کے لیے ایک بہترین تکمیل کار ہے۔