مشرقی جاپان میں ٹورنیڈوز نے چھتیں اڑا دیں

ٹوکیو: بدھ کو مشرقی جاپان سے ٹورنیڈو ٹکرائے، جنہوں نے چھتیں اڑا دیں، کھڑکیاں توڑ دیں اور کم  از کم دو لوگوں کو زخمی کر دیا، جبکہ دو دن قبل ہی علاقے کے اور حصوں میں طوفان تباہی مچا چکے تھے۔

ٹیلی وژن کی فوٹیج سے یائیتا، صوبہ توچیگی میں متاثرہ مکانات نظر آئے، جن میں سے کچھ کی چھتیں اڑ گئی تھیں۔

ایسے ہی جھکڑوں نے قریبی کانوما شہر کو نشانہ بنایا، جہاں ایک مقامی پولیس اہلکار کے مطابق دو شخص زخمی ہو گئے۔ “ٹریفک کی بتیاں بھی کام نہیں کر رہی تھیں۔”

علاقے کو کور کرنے والی ٹوکیو الیکٹرک پاو رکو نے کہا، یائیتا شہر میں قریباً 600 گھرانوں کو تین گھنٹوں کے آس پاس بجلی کی فراہمی منقطع رہی۔

موسمیاتی ایجنسی نے کہا کہ کم از کم ایک ٹورنیڈو یائیتا کو چیرتا ہوا گزرا۔

یہ ہوائیں اس وقت آئیں جب پیر کو مشرقی جاپان کے دیگر حصوں میں ٹورنیڈو طوفانوں نے تباہی مچا دی تھی، جہاں زیادہ تر نقصان کوشیگایا، صوبہ سائیتاما میں ہوا۔

کوشیگایا اور اطراف کے علاقوں میں مجموعی طور پر 63 لوگ زخمی ہوئے اور 110 مکانات متاثر یا تباہ ہوئے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.