جاپان میں 6.5 شدت کا زلزلہ؛ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں

ٹوکیو: امریکی جیالوجیکل سروے نے کہا، بدھ کو مشرقی جاپان سے 6.5 شدت کا ایک زلزلہ ٹکرایا، تاہم مقامی حکام نے کہا کہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں تھا۔

یو ایس جی ایس نے کہا، اس زلزلے، جسے جاپانی ماہرینِ زلزلیات نے 6.9 کی شدت پر ناپا، کا مرکز ٹوکیو سے 600 کلومیٹر سے زیادہ دور جنوب میں واقع ایک مقام پر تھا۔

یو ایس جی ایس نے کہا، زلزلہ صبح 9:18 کے قریب 404 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ اسے میاگی، فوکوشیما، توچیگی، ایباراکی، سائیتاما، چیبا، کاناگاوا کے صوبوں کے ساتھ ساتھ ٹوکیو میں بھی محسوس کیا گیا جہاں اس کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے ایک ترجمان نے کہا سونامی کا کوئی خطرہ نہیں تھا۔

فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے آپریٹر ٹیپکو نے تباہ حال ایٹمی بجلی گھر پر کسی قسم کے مسائل کی اطلاع نہیں دی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.