اوباما، ایبے میں شام سے نمٹنے پر تبادلہ خیال

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے منگل کو کہا، امریکی صدر باراک اوباما اور جاپانی وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے مبینہ حملے پر تبادلہ خیال کیا، اور اتفاق کیا کہ پابندی شدہ اسلحے کا استعمال برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اس نے ایک بیان میں کہا، “دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال عالمی روایات کی ایک سنگین خلاف ورزی ہے اور اسے برداشت نہیں کیا جا سکتا”۔ “انہوں نے عالمی برادری کی جانب سے ممکنہ ردعمل پر قریبی مشاورت جاری رکھنے کا عہد کیا۔”

اوباما نے شامی غاصب حکومت کے خلاف امریکی فضائی حملے کے لیے عالمی اور کانگریس کی حمایت حاصل کرنے کی مہم کے تحت ایبے کو کال کی۔

واشنگٹن نے صدر بشار الاسد کی آمرانہ حکومت پر 21 اگست کو دمشق کے قریب حملہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے، جس نے امریکی حکام کے بقول 1500 لوگوں کو جاں بحق کر دیا، جن میں سینکڑوں بچے بھی شامل تھے۔

پچھلے ہفتے مشرقِ وسطی کے دورے کے دوران ایبے نے اسد سے اقتدار چھوڑ دینے کو کہا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.