اسٹاک ہوم: وائٹ ہاؤس نے بدھ کو کہا کہ صدر باراک اوباما اس ہفتے روس میں جاپانی وزیرِ اعظم شینزو ایبے سے ملاقات کریں گے۔
دونوں رہنما سینٹ پیٹرز برگ میں گروپ آف 20 کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ملنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یہ ملاقات ایسے وقت ہو رہی ہے جب امریکہ جاپان پر درآمدات –خصوصاً گاڑیوں، جو امریکہ جاپان تجارتی تعلقات کے خار دار ترین معاملات میں سے ایک رہی ہیں– کے لیے اپنی منڈیاں کھولنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔ اس برس کے شروع میں امریکہ نے ایک بڑے تجارتی معاہدے کے لیے مذاکرات میں جاپانی شمولیت کی منظوری دی تھی، جو امریکہ اور ایشیا پیسفک کے ممالک میں زیرِ مذاکرات ہے۔
اوباما اور ایبے شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام پر بھی یکساں گہرے خدشات رکھتے ہیں۔
سینٹ پیٹرز برگ میں قیام کے دوران اوباما چینی صدر ژی جِن پنگ اور فرانسیسی صدر فرانکوئس ہولاند سے بھی ملاقات کریں گے۔