ٹوکیو: بینک آف جاپان نے جمعرات کو دنیا کی نمبر تین معیشت کے لیے اپنی جانچ میں بہتری پیدا کی، اور کہا کہ بحالی مضبوطی سے جاری ہے جیسا کہ ٹوکیو برسوں کی بے ڈھنگی بڑھوتری کو صحیح کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب حکومت طے شدہ سیلز ٹیکس بڑھانے یا نہ بڑھانے پر غور کر رہی ہے جو بہت سوں کے خیال میں بحالی کو پٹڑی سے اتار سکتا ہے۔
مرکزی بینک کے پالیسی سازوں نے کہا “جاپان کی معیشت معتدل انداز میں بحال ہو رہی ہے” اور اپریل میں متعارف کروائے گئے بہت بڑے زری محرکاتی نظام میں توسیع برقرار رکھی جسے بڑھوتری کو دھکا لگانے اور ین کی قدر کم کرنے کا ذمہ سونپا گیا ہے، جن کے نتیجے میں برآمد کنندگان فائدہ اٹھاتے ہیں۔
بینک کی بانڈ خریدنے کی اسکیم وزیرِ اعظم شینزو ایبے کے منصوبے “ایبے نامکس” — جس میں حکومتی اخراجات بھی شامل ہیں — کا کلیدی حصہ ہے جس کا مقصد عرصہ دراز سے بیمار معیشت میں نئی جان ڈالنا ہے۔
بینک نے مزید کہا کہ بیرونی معیشتیں “مجموعی طور پر رفتار پکڑنے کی جانب گامزن ہیں”، جو برآمد کنندگان کو اچھال مہیا کر رہی ہیں۔ چنانچہ اس کی جانچ میں اوپر کی جانب نظرِ ثانی کا کچھ نہ کچھ مطلب نکلتا ہے، اگرچہ یہ بہت باریک سا فرق ہے۔