اولمپس، گیروس کے یونٹ پر برطانیہ میں فراڈ کا مقدمہ چلے گا

ٹوکیو: برطانیہ کا ‘دفتر برائے سنگین فراڈ’ اولمپس اور اس کی ذیلی کمپنی پر بہت بڑا خسارہ چھپانے کے اسکینڈل پر مقدمہ چلائے گا؛ یہ بات جاپانی کیمرہ و طبی سامان ساز ادارے نے بدھ کو کہی۔

اولمپس کے ایک بیان میں کہا گیا، “اپنی تفتیش مکمل کرنے کے بعد ایس ایف او نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کمپنی اور گیروس گروپ لمیٹڈ کے خلاف مقدمہ دائر کرے”۔

اولمپس کے ٹوکیو سے تعلق رکھنے والے ترجمان نے کہا: “ہم فردِ جرم کے مندرجات کا بہ احتیاط جائزہ لینے کے بعد اپنے ردعمل کا فیصلہ کریں گے”۔

ایک جاپانی عدالت نے جولائی میں اولمپس کے تین عہدیداروں کو معطل شدہ قید کی سزائیں سنائیں تھیں جو بڑی بڑی مشاورتی فیسوں اور غیر متعلقہ کمپنیوں کی خریداری ظاہر کر کے 1990 کے عشرے سے چلے آ رہے 1.7 ارب ڈالر کے نقصانات چھپانے کی سازش تیار کرنے میں ملوث تھے۔

ٹوکیو کی ضلعی عدالت نے کمپنی کو 700 ملین ین (6.9 ملین ڈالر) جرمانے کی سزا بھی سنائی تھی۔

مقامی میڈیا نے خبر دی ہے کہ ایک الگ مقدمے میں جاپانی حکام نے اولمپس کو حکم دیا ہے کہ نقصان چھپانے سے متعلق واپسی کے ٹیکسوں اور جرمانوں کی مد میں قریباً 5 ارب ین جمع کروائے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.