ٹوکیو: وزارتِ خزانہ نے بدھ کو کہا، جاپان کی حکومتی وزارتوں نے اگلے اپریل سے شروع ہونے والے مالی سال کے لیے مجموعی طور پر 99.3 ٹریلین کی بجٹ درخواستیں تیار کیں، جو بجٹ اخراجات میں کٹوتی کے لیے حکومتی صلاحیت کا امتحان لے گا۔
بجٹ درخواستیں اس وجہ سے بڑھیں چونکہ وزارتِ خزانہ نے قرض سے متعلق اخراجات کی مد میں ریکارڈ رقم کی درخواست کی۔ عمر رسیدہ ہوتے سماج کی وجہ سے سوشل ویلفیئر کے ابلتے ہوئے اخراجات نے بھی بجٹ درخواستوں میں اضافہ کیا۔
نائب وزیرِ خزانہ شونیچی یاماگوچی نے کہا، “ہمیں ان درخواستوں کو بہ تفصیل جانچنے اور اخراجات کی ترجیح سازی کرنے کی ضرورت ہو گی”۔
“اگر ہم اپنے مالیاتی نظم و ضبط کے فریم ورک کے خلاف جاتے ہیں، تو یہ جاپانی حکومت کے بانڈز پر اعتماد کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔”
یاماگوچی نے مزید کہا، حکومت اگلے مالی سال کے دوران بجٹ کا بنیادی خسارہ 4 ٹریلین ین تک کم کرنے کی پابند ہے، اور یہ ضمانت دینے میں مدد کرے گا کہ حکومت ابتدائی بجٹ درخواستوں میں کانٹ چھانٹ کرے گی۔
بجٹ درخواستوں کا تقابل رواں مالی سال کے ساتھ ہے جہاں بات 92.6 ٹریلین ین تک پہنچی تھی۔