ڈوکومو جلد ہی آئی فون کی فروخت شروع کرے گا، اطلاعات

ٹوکیو: جمعے کی خبروں کے مطابق، جاپان کا سب سے بڑا موبائل کیرئیر جلد ہی ایپل کے آئی فون کو فروخت شروع کرے گا، جیسا کہ چند ہی دن بعد امریکی فرم متوقع طور پر اپنے مقبول اسمارٹ فون کا نیا ورژن جاری کرنے والی ہے۔

صفِ اول کے روزنامے نیکےئی بزنس ڈیلی نے کہا، این ٹی ٹی ڈوکومو اپنے مقامی حریفوں –جو جاپان میں یہ ہینڈ سیٹ پیش کرنے معاملے میں کئی گنا آگے ہیں –کے ہاتھوں دسیوں لاکھ صارفین گنوانے کے بعد اب ایپل کے ساتھ مذاکرات کے حتمی مراحل میں ہے۔

آساہی اخبار نے کہا، کیرئیر 20 ستمبر تک جلد از جلد اس گیجٹ کی فروخت شروع کر سکتا ہے۔

اس نے مزید کہا، ڈوکومو، جو جاپانی مارکیٹ کے قریباً 42 فیصد حصے کا مالک ہے، نے 2008 سے اپنے حریفوں کے ہاتھوں 3.5 ملین صارفین کھو دیے ہیں، جب سافٹ بینک نے پہلی مرتبہ جاپان میں آئی فون متعارف کروایا تھا۔

جمعے کی خبریں ایسے وقت سامنے آئیں ہیں جب ایپل بذاتِ خود جنوبی کوریائی حریف سام سنگ اور اس کے گلیکسی اسمارٹ فون — جو اب اربوں ڈالر کے اسمارٹ فون سیکٹر پر غلبے کا حامل ہے — کے ہاتھوں کھوئی ہوئی منڈی واپس حاصل کرنے کی کوشش میں ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.