جنوبی کوریا نے 8 جاپانی صوبوں سے ماہی گیری مصنوعات پر پابندی لگا دی

سئیول: جنوبی کوریا آٹھ جاپانی صوبوں، بشمول فوکوشیما، سے ماہی گیری مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد کر رہا ہے چونکہ تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر سے تابکاری کی آلودگی کی وجہ سے خدشات پائے جاتے ہیں۔

اس وقت جنوبی کوریا نے ان آٹھ صوبوں سے ماہی گیری کی 50 مصنوعات پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔ اس نے کہا وہ اب جاپان کے دوسرے حصوں سے ماہی گیری مصنوعات کی درآمدات کی جانچ پڑتال بھی سخت کرے گا۔

وزیرِ اعظم کے دفتر کے ایک ترجمان نے جمعے کو ایک بریفنگ کو بتایا، “یہ اقدامات جاپان میں فوکوشیما ایٹمی حادثے کی جگہ پر سمندر میں سینکڑوں ٹن آلودہ پانی کے بہاؤ پر عوام کے خدشات میں یکلخت اضافے کی وجہ سے نافذ کیے گئے ہیں”۔

سُون نے کہا، جنوبی کوریا نے پچھلے برس آٹھ متاثرہ جاپانی صوبوں سے 5000 ٹن ماہی گیری مصنوعات درآمد کی تھیں، جبکہ مجموعی طور پر 40,000 ٹن مصنوعات درآمد کی گئیں۔

آٹھ صوبوں میں فوکوشیما، میاگی، ایواتے، آؤموری، چیبا، ایباراکی، توچیگی، اور گونما شامل ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.