خودکشی کرنے والے طالبعلم پر تشدد کرنے والے باسکٹ بال کوچ کا مقدمہ شروع

اوساکا: ایک باسکٹ بال کوچ کے مقدمے کی پہلی عوامی سماعت منعقد ہوئی ہے جس پر ایک اسکول کے طالبعلم پر تشدد کرنے کا الزام ہے جس نے بعد میں خودکشی کر لی۔

47 سالہ ہاجیمے کومورا، جو اوساکا کے ساکورانومیا ہائی اسکول میں باسکٹ بال کا کوچ تھا، پر 17 سالہ ہائی اسکول طالبعلم پر حملے کا الزام ہے جس نے بعد میں پچھلے 23 دسمبر کو خودکشی کر لی تھی۔

فُوجی ٹی وی نے کہا، جمعرات کو شروع ہونے والے مقدمے میں کومورا نے عدالت کو بتایا، “مجھے امید ہے کہ اپنی بقیہ زندگی اس بوجھ پر غور کرتے ہوئے گزاروں گا جو میرے کندھوں پر آن پڑا ہے”۔

تاہم مرنے والے لڑکے کی ماں نے ایک بیان میں عدالت کو بتایا، “میں اس پورے مقدمے کے دوران کومورا کا رویہ دیکھتی رہی ہوں، بشمول آج اس جگہ بھی، اور مجھے اس گہرے غور کا کوئی ثبوت نظر نہیں آتا جس کی وہ بات کر رہا ہے”۔

استغاثہ ایک برس قید کی سزا کا مطالبہ کر رہا ہے اور اس نے کہا، “اس کا الزام مکمل طور پر تمہارے کندھوں پر رکھا جانا چاہیئے چونکہ تم ذمہ دارانہ عہدے اور رہنمائی والے شخص تھے، جس نے اپنی نگہداشت میں موجود ایک نوجوان پر تشدد کا ارتکاب کیا”۔

کومورا کو 26 ستمبر کو سزا سنائی جائے گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.