سینٹ پیٹرز برگ: روسی صدر ولادیمیر پوتِن اور جاپانی وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے جمعرات کو اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان جزائر پر 70 سال پرانے تنازع کا حل برابری میں ہی مضمر ہے۔
پُوتِن کے ترمان دمیتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا، ایبے اور پوتِن، جنہوں نے سینٹ پیٹرز برگ میں دنیا کے رہنماؤں کے جی 20 سربراہ اجلاس کے موقع پر بات چیت کی، نے “روس اور جاپان کے درمیان امن معاہدے کے معاملے پر بہت مختصر لیکن صاف الفاظ میں گفتگو کی”۔
پیسکوف نے دونوں ممالک میں کاروباری تعلقات کی تعریف کی اور بات چیت کو “انتہائی ثمر آور” قرار دیتے ہوئے کہا، پوتِن اور ایبے نے اس برس تیسری مرتبہ ملاقات کی اور چوتھی مرتبہ دو ماہ بعد ایشیا پیسفک اقتصادی سربراہ اجلاس کے موقع پر ملیں گے۔