ٹوکیو، استنبول، میڈرڈ 2020 کے انتخاب سے قبل 45 منٹ کی حتمی پرینزٹیشن دیں گے

بیونس آئرس: 2020 کے اولمپکس کے امیدوار تینوں شہر اپنی اپنی بولی کے ساتھ وابستہ بڑے خدشات کے ہمراہ ایک سخت دوڑ –جس کا فیصلہ صرف چند ووٹوں سے ہو سکتا ہے– میں اپنی حتمی پریزنٹیشن دیں گے۔

استنبول، میڈرڈ اور ٹوکیو ہفتے کی صبح 45 منٹ کی پریزنٹیشن دیں گے جس کے بعد دن کے اختتام پر عالمی اولمپک کمیٹی ووٹ ڈالے گی۔

ہر وفد کی قیادت تینوں ممالک کے وزرائے اعظم کے پاس ہو گی۔ جاپان کے شینزو ایبے، اسپین کے ماریانو راجوئے اور ترکی کے رجب طیب اردگان تینوں سینٹ پیٹرز برگ، روس میں جی 20 سربراہ اجلاس سے براہِ راست بذریعہ پرواز بیونس آئس پہنچے۔

عالمی اولمپک کمیٹی کے جنوبی افریقی رکن سام رامسامے نے جمعے کو کہا، “یہ یقیناً ایک کھلا مقابلہ ہے”۔ “ان سب کے مثبت اور منفی پہلو ہیں۔ حتمی پریزنٹیشنز انتہائی اہم ہوں گی۔”

ٹوکیو کو تھوڑے سے فیورٹ کے طور پر دیکھا گیا ہے، تاہم اس کا اسٹیٹس تباہ حال فوکوشیما پلانٹ پر تابکار پانی کے اخراج پر پائے جانے والے خدشات نے سوالات کی زد میں لا کھڑا کیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.