چیبا: اس ہفتے ایک پر اسرار مخیر نے ایک ایلیمنٹری اسکول کو ایک لاکھ ین کا عطیہ دے دیا جو ٹورنیڈو کا نشانہ بنا تھا۔
ٹی بی ایس نے ہفتے کو بتایا کہ مقامی اہلکاروں کے مطابق، 4 ستمبر کو ایک آدمی ایک لبادہ اور شیر کا نقاب چڑھائے، سائیکل پر نودا کے پرائمری اسکول میں پہنچا۔ اس نے اطلاع کے مطابق عملے کو ایک کتاب تھمائی اور اپنا نام بتائے بغیر چلا گیا۔
اسکول کے عملے نے 500 ین کے سکوں کی صورت میں کتاب کے اندر 100,000 ین پائے، جن کے ہمراہ ایک رقعہ تھا جس میں لکھا تھا، “براہٕ کرم اسے اسکول کی بحالی اور بچوں کے دلوں کی نگہداشت کے لیے استعمال کریں”۔
“ٹائیگر ماسک” کا کردار مقبول مانگا سیریز میں ایک مخیر کا کام کرتا ہے۔ وہ آدمی ایک یتیم خانے میں پروان چڑھتا ہے اور پیشہ ور پہلوان بن جاتا ہے۔ اس کے بعد سے وہ یتیم خانوں کو عطیہ دینے لگتا ہے۔
ٹورنیڈو نے پچھلے پیر کو اس علاقے کو نشانہ بنایا تھا، جس میں املاک کو نقصان پہنچا اور کئی لوگ زخمی ہوئے۔ پھر وہ 14 کلومیٹر دور پڑوسی صوبے نودا میں حرکت کر گیا تھا، جہاں اس نے تباہی پھیلانا جاری رکھا۔
نامعلوم شخص کے عطیے کے جواب میں تعلیمی بورڈ نے کہا کہ یہ روپیہ اسکول کے آفت سے نمٹنے کے ساز و سامان کی تعداد میں توسیع کے لیے استعمال کیا جائے گا۔