ٹوکیو: صوبہ میاگی میں واقع یاماموتو بھر میں گھر 11 مارچ، 2011 کی آفت میں تباہ ہو گئے تھے۔ اس کے بعد بہت سے رہائشیوں نے تعمیرِ نو کی بجائے نقل مکانی کا تکلیف دہ فیصلہ کیا ہے۔ بہت کم رہائشی باقی رہ جانے کی وجہ سے گلیاں رات کو بطور خاص ویران ہوتی ہیں۔
بدقسمتی سے کچھ چوروں نے نگران آنکھوں کی عدم موجودگی کو اپنے لیے چوری چکاری کی وارداتیں کرنے کا ایک موقع سمجھ کر ناجائز فائدہ اٹھایا ہے۔ تازہ ترین چوری یاماموتو کے ہیگاشی ڈے کئیر سنٹر کے سابقہ مقام پر رونما ہوئی۔
اس جگہ کی یاد میں ایک مقامی رضاکار گروپ نے اس جگہ پر کئی ایک نذرانے رکھے تھے، جن میں پوجا کی چھڑیاں اور جیزو کے بُت شامل تھے۔ (جیزو ایک جاپانی دیوی ہے۔) پوجا کی تین چھڑیوں کے ہمراہ پورسلین کے مجسمے اور پھولوں کے تین گلدستے 23 اگست کو ڈے کئیر سنٹر کی جگہ پر رکھے گئے تھے۔
کئی دن بعد رضاکار یہ دیکھ کر صدمے میں آگئے کہ گلدستے، پوجا کی سات چھڑیاں اور جیزو کے تین بڑے مجسمے، سب کا سب غائب تھا، اور ان کے ہمراہ پوجا کی ایک اور چھڑی غائب تھی جو گروپ نے قریبی پُل سے باندھی تھی۔
اس کے علاوہ زیادہ “سیکولر” وارداتیں یاماموتو میں ہائی وے کے ساتھ تعمیراتی جگہ پر رونما ہوئی ہیں، جہاں چوروں نے پچھلے ماہ دو مرتبہ حملہ کیا، اور مجموعی طور پر اسٹیل کی 149 چادریں لے اُڑے۔