چینی کوسٹ گارڈ کے 7 بحری جہاز متنازع پانیوں میں داخل

ٹوکیو: سات چینی کوسٹ گارڈ بحری جہاز منگل –جو ٹوکیو کی جانب سے اس لڑی کے ایک جزو کو قومیانے کی سالگرہ سے ایک دن قبل تھا– کو متنازع جزائر کے گرد پانیوں میں داخل ہو گئے جو جاپان کے ساتھ تلخ سرحدی تنازع کی وجہ ہیں۔

جاپانی کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے کہا، اپریل میں آٹھ جہاز دیکھے جانے کے بعد سے چینی کوسٹ گارڈ کا یہ بیڑہ ٹوکیو کے زیرِ انتظام سینکاکو جزائر کے اردگرد پانیوں میں داخل ہونے والا سب سے بڑا بحری بیڑہ تھا۔

چین میں سرکاری میڈیا نے سرکاری بحری انتظامی ادارے (ایس او اے) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ستمبر 2012 کے بعد سے علاقے کا 59 واں “گشت” تھا، جب ٹوکیو نے جزائر کو سرکاری ملکیت میں لے لیا تھا۔

بیجنگ دعویٰ کرتا ہے کہ یہ چٹانی ٹاپو اس کے ہیں اور انہیں دیاؤیو کہتا ہے۔

اتوار کو جاپان نے چینی بمبار طیاروں کو ٹریک کیا تھا جو اوکی ناوا کی لڑی کے دو جزائر کے درمیان بین الاقوامی فضائی حدود میں سے پرواز کرتے ہوئے گزرے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.