کانازاوا: کانازاوا، صوبہ اشی کاوا میں پولیس نے ایک عورت کو حراست میں لیا ہے جو ایک کاروباری ہوٹل کے کمرے میں مقتولہ کی لاش کے ساتھ پائی گئی تھی۔
پولیس کے مطابق، ٹویوکو اِن کانازاوا کینوکیوئن کورینبو، کانازاوا میں عملے نے 33 سالہ مقتولہ، جس کی شناخت میوکی سےگی کے طور پر ہوئی، کو پیر کو صبح 10:40 پر ایک کمرے میں مردہ پایا۔ ٹی بی ایس نے خبر دی کہ ایک اور عورت، جس کی شناخت 43 سالہ سوزوکو تیراکادو کے طور پر ہوئی، نے مقتولہ کے ساتھ چیک ان کیا تھا اور وہ کمرے میں اس کی لاش کے ہمراہ پائی گئی۔
پولیس نے کہا سےگی کو اس کے بستر پر مردہ پایا گیا جس کا چہرہ اوپر کو تھا، اور بظاہر کسی تار یا رسی کی مدد سے اس کا گلا گھونٹا گیا تھا۔
ٹی بی ایس نے تفتیش کاروں کے حوالے سے بتایا کہ حلق پر زخم کے نشان کے علاوہ، زخموں کے کوئی نشانات واضح نہیں تھے اور جب اس کی لاش پائی گئی تو سےگی مکمل کپڑوں میں ملبوس تھی۔
پولیس نے کہا، تیراکادو نے سےگی کو قتل کرنے سے انکار کیا ہے تاہم کہا کہ وہ اور مقتولہ میں جھگڑا تھا۔