سونی پلے اسٹیشن 4 پہلے امریکہ اور یورپ میں جاری کرے گا، پھر 22 فروری کو جاپان کی باری

ٹوکیو: سونی کی اگلی نسل کی ویڈیو گیم مشین پلے اسٹیشن 4 جاپان میں اگلے برس سے قبل فروخت کے لیے پیش نہیں ہو سکے گی، جس کا مطلب ہے کہ یہ سال کے اواخر اور نئے سال کی اہم تعطیلات کے لیے بروقت جاری نہیں ہو سکے گا۔

جاپان اور ایشیا میں سونی کارپوریشن کے گیم بزنس کے سربراہ ہیروشی کاوانو نے پیر کو ٹوکیو میں ایک ایونٹ میں کہا کہ پلے اسٹیشن 4، 22 فروری، 2014 کو جاپان میں فروخت کے لیے پیش ہو گا۔ تاہم یہ مصنوعہ کرسمس اور نئے سال کا اشد ضروری دورانیہ مس کر دے گی جب جاپانی بچے تحائف کے منتظر ہوتے ہیں۔

سونی کمپیوٹر انٹرٹینمنٹ، جو ٹوکیو سے تعلق رکھنے والی کمپنی کا گیم ڈویژن ہے، کے صدر انڈریو ہاؤس نے کہا کہ ایک ملین پیشگی آرڈروں کے ساتھ پلے اسٹیشن 4 کی طلب ابھی تک مضبوط ہے۔

انہوں نے ہیڈکوارٹرز میں صحافیوں کو بتایا، جاپان میں اجراء کی تاریخ کو اگلے سال تک اس لیے موخر کیا گیا چونکہ جاپانی گیم ڈویلپروں نے پلے اسٹیشن 4 کے لیے گیمز تیار کرنے کے لیے زیادہ وقت کا تقاضا کیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.