جاپان متنازع جزائر کی برسی پر انتہائی چوکس

ٹوکیو: جاپان کے کوسٹ گارڈ نے کہا وہ بدھ کو “انتہائی چوکس” تھا، جب ایک برس قبل ٹوکیو نے ان جزائر کو قومیایا تھا جن کے بارے چین کہتا ہے کہ صدیوں سے اس کی ملکیت ہیں۔

منگل کو ٹوکیو نے کہا اس نے وہاں اہلکاروں کی تعیناتی کا امکان رد نہیں کیا، اور بیجنگ کی جانب سے ایک نامبارک انتباہ کو دعوت دی کہ جاپان “کو اس اشتعال انگیزی کے مضمرات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہونا چاہیئے”۔

کوسٹ گارڈ کے اہلکار یوما میاکو نے ٹوکیو کے زیرِ انتظام جزائر، جن پر چین کا دیاؤیو کے نام سے دعویٰ ہے، کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا، “ہم آج انتہائی چوکسی کی حالت میں ہیں جو کہ سینکاکو جزائر کو قومیائے جانے کی پہلی برسی کا موقع ہے”۔

جاپانی اہلکاروں نے کہا، آٹھ چینی جہازوں نے منگل کو جزائر کے علاقائی پانیوں میں کئی گھنٹے گزارے تھے اور چار بدھ کو ملحقہ علاقے میں رہے۔

کوسٹ گارڈ کے اہلکار نے کہا، “ہم چینی سرکاری جہازوں کو علاقائی پانیوں میں داخل ہونے سے روک رہے ہیں جہاں ہمارے جہاز چینی جہازوں کے انتہائی قریب رہ کر جہاز رانی کر رہے ہیں”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.